گرفتار

قابض حکام نے ادھم پور میں دوافراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کرلیا

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع ادھم پور میں دو افراد کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکر لیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت مانتلائی کے رہائشی راج علی اور گنشاد کے رہائشی غلام قادر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کاجواز پیش کرنے کے لئے ان پر امن عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہونے کا جھوٹا الزام لگایاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافرادکے خلاف تھانہ چنانی میں کئی مقدمات درج تھے اور انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جموں کی جیل میں نظر بند کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button