گرفتار
بارہمولہ میں بے گناہ نوجوان کالے قانون کے تحت گرفتار
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے پٹن میں ناصر احمد نامی نوجوان کو گرفتارکرلیا اور اس پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے۔