چیئرلفٹ منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیخلاف جابرانہ اقدامات افسوسناک ، کانگریس
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے ضلع ریاسی میں وشنو دیوی چیئرلفٹ منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والوں کیخلاف جابرانہ اقدامات پر قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموںو کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انتظامہ پر زور دیا کہ وہ نظربند رہنماو¿ں کو رہاکرے تاکہ بات چیت کے لیے ماحول کو سازگار بنایا جا سکے۔انہوںنے کہا کہ چیئرلفٹ منصوبے کے بارے میں ریاسی کے علاقے کٹرا کے رہائشیوں کے تحفظات دور کیے جانے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں مسلسل حراست میں رکھنے کا عمل مسئلے کے پر امن حل کوششوں میں رکاوٹ ہے ۔ ا نہوںنے کہا کہ کانگریس مقبوضہ علاقے کی مخلوط حکومت کا حصہ ہے لیکن اسکے نمائندوں کو بھی کڑا پہنچنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جو افسوسناک ہے۔
یاد رہے کہ انتظامیہ نے کٹرا میں وشنو دیوی مندر تک چیئرلفٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے خلاف علاقے کے لوگ خاص طورپر محنت کش طبقہ سراپا احتجاج ہے ۔ انکا کہنا منصوبے سے انکی روزی روٹی خطرے میں پڑ جائے گی