مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: 2کشمیری گرفتار، کالاقانون پی ایس اے لاگو

arrestسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بانڈی پورہ میں 2کشمیریوں کو گرفتار کرکے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار کئے گئے کشمیریوں کی شناخت دانش پرویز اور ابرار احمد وانی کے طورپر ہوئی ہے جو دونوں ضلع کے علاقے سملر کے رہائشی ہیں۔ بھارتی پولیس نے کشمیریوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انکے بھارت مخالف سرگریوں میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں کشمیری جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button