مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری طالب علموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع

آگرہ 07 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی ایک عدالت نے تین کشمیری طالب علموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جنہیں رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میںبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے اور پاکستان کے حق میں پوسٹس شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو جو آگرہ کے راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں، میچ کے ایک دن بعد 25 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔آگرہ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہندکی مختلف دفعات اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ جب انہیں عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا تو انتہا پسند ہندوو¿ں نے ان پرحملہ کیا اور آگرہ میں وکلاءکی مختلف تنظیموںنے ان کی نمائندگی کرنے سے انکار کیاہے۔
دریں اثناءالہ آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کی آگرہ سے متھورامنتقلی کے لیے طلبا کی درخواست پر سماعت کی اگلی تاریخ 10 دسمبر مقرر کی ہے۔ مقدمے کی منتقلی کے لئے متھورا کے ایک وکیل مدھوون دت چترویدی نے درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مو¿کلوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے جن پر اس سے قبل عدالت کے احاطے میں حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button