مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں

جموں 25 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے امرناتھ یاترا سے قبل جموں خطے کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے پیراملٹری ور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع کے مختلف دیہاتوں میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔
43 روزہ طویل امرناتھ یاترا 30 جون کو دو روایتی راستوں پہلگام نون وان اور گاندربل بال ٹل سے شروع ہوگی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button