خصوصی رپورٹ

بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قبل از اسلام ہندو تہذیب مسلط کرنا چاہتے ہیں

اسلام آباد: بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبل از اسلام ہندو تہذیب کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلم تشخص کو مٹانے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کر رہی ہے کیونکہ وہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے منظم طریقے سے غیر مقامی لوگوں کو آباد کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت کو چھیننے کی دانستہ کوشش ہے اوران اقدامات کا مقصد کشمیر کی مسلم شناخت کو تبدیل کرکے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019کی تذلیل اور ناانصافی کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ بھارت کی جانب سے دفعہ370 کی تنسیخ کشمیریوں کی بے عزتی اوران کی جائز شناخت کو چھیننے کی کوشش ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے اقدامات نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلم تشخص کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ہے لیکن کشمیری مسلمانوں کے لیے اپنی الگ شناخت کا تحفظ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور وہ 5اگست 2019 کی جبری تبدیلیوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5اگست 2019کو بھارت کے اقدامات نے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا مودی حکومت کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے تشخص کا احترام کرنے اور کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button