بھارت
بھارت: جھارکھنڈ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں دو سی آر پی ایف اہلکارشدید زخمی

رانچی:بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں بارودی سرنگ کے دو الگ الگ دھماکوں میں پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوبرا بٹالین کے اہلکار جن کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل آلوک داس اور سپاہی نارائن داس کے ناموںسے ہوئی ہے، ضلع مغربی سنگھ بھوم کے سرندا جنگل میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکوں میں زخمی ہوئے۔ مغربی سنگھ بھوم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت رینو نے صحافیوںکو بتایا کہ کوبرا بٹالین کے اہلکار سرندا جنگل میں مائونوازوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ٹیم کا حصہ تھے جب وہ بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے۔





