پاکستانیوم حق خودارادیت

ہم جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد پر اس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ نے یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور منفی رویہ کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے خطے میں رائے شماری کرانے کی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں 1948اور 1949کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کرانے میں ناکام رہی ہے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم اور نسل کشی پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ علاقے میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کرے اور غیر قانونی تسلط پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ختم ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو انصاف اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button