مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ علاقے کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرفان صدیقی نے”ایکس “ پر ایک پوسٹ میںلکھا ” مودی کی قیادت میں بھارت کو اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، بلکہ یہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے سب سے بڑا قتل گاہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔
عرفان صدیقی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی بار بار دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسکے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کسی بھی ڈیم کی پہلی اینٹ رکھتا ہے جو ہمارے دریاوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے تو اس کا جواب پتھر سے ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو جنگ کی کارروائی تصور کیا جائے گا۔