مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری بچوں کی حالت زار کیطرف توجہ دے،کل جماعتی حریت کانفرنس


سرینگر 03 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری بچوں کو نتہائی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن کے تناظر میں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیری بچوں کی حالت زار کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں روز بچوں کو اٹھا کر فوجی کیمپوں اور تھانوں میں بند کیا جاتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مولوی بشیر احمدعرفانی نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ شہریوں خاص طور پر بچوں جاری جبر و استبداد کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلوائیں۔ جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن ہر برس چار جون کو منایا جا تاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button