مقبوضہ جموں و کشمیر
”پاکستان کے حق میں نعرے“نیشنل کانفرنس کے رہنما کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سرینگر03 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اکبر لون کے خلاف ”پاکستان کے حق میں“نعرے لگانے پر بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کر دی گئی ہے۔
محمد اکبر لون کے خلاف یہ درخواست مودی حکومت کی شہہ پر کشمیری پنڈتون کی تنظیم ”روٹس ان کشمیر“ نے جمع کرائی ہے۔ محمد اکبر لون نے بھی دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کر رکھی ہے۔
روٹس ان کشمیر نے محمد اکبر لون خلاف جمع کرائی جانے والی درخواست میں کہا کہ انہوں نے فروری2018میں مقبوضہ جموںکشمیر اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تھے لہذا دفعہ370کے حوالے سے انکی درخواست نہیں سنی جاسکتی۔