بھارت

بھارت : چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین قبائلی ہلاک

بیجاپور:بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے تین قبائلی افراد کو گولی مارکرہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ان افراد کو اتوار کو ضلع بیجاپور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔پولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ضلع ریزرو گارڈ زاور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ماڈڈ پولیس اسٹیشن کے جنگلی علاقے میں تین افرادکو ہلاک کیا جو نکسلی گوریلے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button