بھارت

بھارتی فوجی افسروں کی بیویوں کے ایک گروپ کا ہیلی کاپٹر حادثوں پر مودی کے نام خط

نئی دہلی09اکتوبر)کے ایم ایس(بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں بھارتی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادیو کی ہلاکت کے چند دن بعد بھارت کے فوجی افسروں کی بیویوں کے ایک گروپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھاہے جس میں چیتا اور چیتک ہیلی کاپٹروں کو”اڑنے والے تابوت”قراردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل یادیو چیتا ہیلی کاپٹراڑارہے تھے جب 5اکتوبر کو ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں وہ ہلاک اوران کا معاون پائلٹ زخمی ہوگیا۔چیتا ہیلی کاپٹر 1950کی دہائی کے ڈیزائن پر مبنی ہیں اور گزشتہ 15سال میں ان کہ جگہ نئے ہیلی کاپٹر شامل کرنے کی کئی کوششیںناکام ہو گئی ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر جن کا وزن 3.5ٹن سے زیادہ ہے، کم وزن والے ہیلی کاپٹروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ بھارتی فوج اورفضائیہ کے بیڑے میں سب سے ہلکے ہیلی کاپٹر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button