بھارت

بھارت میں طیارہ گرکر تباہ،خاتون پائلٹ اورانسٹرکٹر ہلاک

 

نئی دہلی 19مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک طیارہ گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں تربیت پانے والی ایک خاتون پائلٹ اور ہوائی جہاز کا انسٹرکٹر ہلاک ہو گئے ہیں۔
طیارہ ریاست کے علاقے بالاگھاٹ میں بھکوتولہ کے جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ہمسایہ ریاست مہاراشٹر کے کے علاقے گونڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایاکہ یہ طیارہ اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی(آئی جی آریو اے)کا تھا جو تربیتی پرواز پر تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d