مقبوضہ جموں و کشمیر

10دسمبرکوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چکوٹھی میں احتجاجی دھرنے کی اپیل

ہٹیاں بالا 08 دسمبر (کے ایم ایس)
چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی منظم ریاستی دہشتگردی، نہتے شہریوں پر جاری مظالم ،کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں قتل اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کیخلاف 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی میں ایک روزہ احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ ضلعی پریس کلب ہٹیاں بالا میں چکوٹھی، چناری اور ہٹیاں بالا کے صحافیوں، تاجروں، سیاسی ومذہبی قائدین اور عوام سے ملاقاتوں میں کیا ۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں میں بھارت مخالف احتجاج کے سلسلے میں سینکڑوں پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ مظفرآباد سے صبح چلنے والا قافلہ گھڑی دوپٹہ، ہٹیاں بالا اور چناری کے قصبوں سے پیدل مارچ کرکے چکوٹھی پہنچے گا جہاں نماز جمعہ کے بعد بھارتی فوجی دہشتگردی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نہتے شہریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں، نوجوانوں کو قتل اور بے گناہوں کو جیلوں میں قید کیا جارہا ہے ۔عزیر غزالی نے کہاکہ بھارت نے پوری وادی کشمیر کو جیل میں تبدل کردیا ہے اورسوا کروڑکشمیری عوام خوف و دہشت میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے رکن ممالک، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ اور اسلامی تعاون تنظیم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم سے روکیں ۔ انھوں نے وادی جہلم کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے بعد چکوٹھی میں بھارتی سفاکیت کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کریں۔ اس موقع پر پاسبان حریت کے وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button