جموں

جموں میں بے گھر مسلم خاندانوں کا ریلیف کی معطلی کے خلاف احتجاج

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں متعدد مسلمان خاندانوں نے ریلیف کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بے گھر افراد کے لیے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کرنے والے خاندانوں نے انکشاف کیا کہ جموں میں 1251مسلمان بے گھر خاندانوں کی امدادتصدیق کے بہانے 18ماہ قبل روک دی گئی تھی جوآج تک معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص خاندانوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔مظاہرین نے تصدیق کے عمل میں شفافیت کا مطالبہ کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر وضاحت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ جن خاندانوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے ان کے لیے امداد فوری طور پر بحال کی جائے۔مظاہرین نے ریلیف کی معطلی کی وجہ سے ان مسلمان خاندانوں کو درپیش شدید مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button