مقبوضہ جموں و کشمیر

کارگل سڑک حادثہ میں5 افراد ہلاک، 2 زخمی

کارگل:
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ کے ضلع کارگل میں سڑک ایک حادثے میں5 افراد ہلاک اور2 شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ کرگل سے دراس جانے والی ایک مسافر گاڑی کی ایک ڈمپر سے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ تصادم کی وجہ سے دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسن ، لیاقت علی اور محمد ابراہیم شامل ہیں۔ زخمیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر مقامی ہیں۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button