جموں
راجوری میں پراسرار بیماری سے مزید دو اموات
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے بڈھال میں پراسرار بیماری نے مزید دو جانیں لے لی ہیں جس سے دسمبر سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تازہ ترین ہلاکتوں میں ایک چھ سالہ بچی سفینہ کوثر اور اس کا 62 سالہ رشتہ دار محمد یوسف شامل ہیں۔بچی کی موت منگل کو جموں کے ایس ایم جی ایس اسپتال میں ہوئی جبکہ اس کے رشتہ دار کی موت بچی کی موت سے چند گھنٹے قبل جی ایم سی راجوری میں ہوئی۔ بیماری کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔