موسم کی صورتحال

راجوری اور پونچھ اضلاع میں شدید برفباری کی وجہ سے متعدد شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر کی اہم شاہرائیں مغل روڈ اور سرینگر لہہ ہائی وے سمیت دیگر شاہرائیں ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برفباری اور پھسلن کی وجہ سے مغل روڈ28دسمبر سے ٹریفک کیلئے بند ہے اورسڑک کی بحالی میں مزیدکئی دن لگ سکتے ہیں ۔اہم اسٹریٹجک سری نگر لہہ ہائی وے کوبھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سونہ مرگ اور زوجیلا پاس میں تازہ برف باری کی وجہ سے ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button