موسم کی صورتحال
شدیددھند اور خراب موسم کے باعث سرینگر ائیر پورٹ سے 7 پروازیں منسوخ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خراب موسم اور شدید دھند کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متعدد پروازیں خراب منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں خراب موسم کے باعث نئی دلی آنے اور جانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں سمیت کم از کم7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔امرتسر میں خراب موسم کی وجہ سے امرتسر آنے اور جانے والی انڈیگو کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، جبکہ سرینگرسے نئی دلی کیلئے اسپائس جیٹ کی پرواز کو بھی دلی میں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیاہے۔اس کے علاوہ سپائس جیٹ اور انڈیگو کی پروازیں بھی آپریشنل وجوہات کی وجہ سے منسوخ کی گئیں۔ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے کہاہے کہ وہ ہوائی اڈے آنے سے قبل متعلقہ ایئر لائنز کے ساتھ تازہ ترین معلومات حاصل کرلیں ۔






