کشمیری تارکین وطن

برسلز: کشمیرکونسل یورپ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برسلز:
آج بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ “ کے طور پر منانے کے موقع پر کشمیرکونسل یورپ کے زیر اہتمام ابرسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضاسید نے کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں جس کے لیے کشمیرکونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا، بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ علی رضا سید نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جس نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث ہے ، اس نے حریت رہنماﺅں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دیگر مقررین نے کہاکہ بھار ت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کامقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق بری طرح پامال کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں اورمقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہوگا۔ KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button