مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کے کیپٹن کی پراسرار موت

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں خطے کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن پراسرار طورپر ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کی شام دیر گئے بنارس کا رہنے والاکیپٹن رودر اپرتاپ سنگھ اچانک گر گیا اور انہیں اکھنور کے ملٹری ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے کے فورا ًبعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ حکام نے اس کی موت کی وجہ غیر متعینہ طبی حالات کو قرار دیا ہے، تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ لاش کو آخری رسومات کے لئے اس کے آبائی شہر منتقل کیا جائے گا۔اس واقعے نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کیونکہ بھارتی فوج کو حالیہ مہینوں میں پراسرار اموات کے متعدد واقعات پر تنقید کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button