مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری : قابض بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن 14روز بھی جاری

حریت کانفرنس کی پر تشدد آپریشن ، کشمیریو ں کی املاک کی ضبطی کی مذمت

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع راجوری میں محاصر ے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج 14ویں روز بھی جاری رہی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقوں گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل میں بڑے پیمانے پر جاری آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز ، پیرا کمانڈوز کے علاوہ بدنام زمانہ ملیشیا ویلیج دیفنس گارڑز کے ارکان حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر، ڈرون، سراغ رسان کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں ۔
بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں تاہم چودہ روز گزرنے کے باجود بھارتی فورسز انکا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفسر کمانڈنگ جی او سی لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا اور دیگر اعلی فوجی حکام نے وحشیانہ فوجی کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے کئی بار علاقے کا دورہ کیا ہے۔
تقریبا دو ہفتوں سے جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی روز مرہ زندگی بری طرح درہم برہم ہے ،شہری خوف وہراس کا شکار ہیں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں راجوری میں پرتشدد آپریشن اور بی جے پی کی بھارتی حکومت طرف سے مقبوضہ علاقے میںکشمیریوں کی املاک پر قبضے اور مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ہندوتوا کا فرقہ وارانہ ایجنڈا قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button