مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

NIA areest

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چارج شیٹ آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت سرینگر کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جن دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میںعرفات یوسف خان اور یاور شفیع بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یاور شفیع بٹ جس کا تعلق لام پورہ پلوامہ سے تھا،30ستمبر 2022کو ضلع بارہمولہ کے علاقے یدی پورہ پلہالن میں بھارتی فورسز کی ایک کارروائی میں مارا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عرفات یوسف خان راج پورہ پلوامہ کا رہنے والا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button