بھارت

آر ایس ایس بھارت کی تاریخ ، ثقافت اور روایات کو مٹانا چاہتی ہے ، راہل گاندھی

نئی دلی:
بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آر ایس ایس ملک کی تاریخ ، ثقافت اور روایات کو مٹانا چاہتی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق راہل گاندھی نے جنتر منتر نئی دلی میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس اپنے ہندوتوا نظریات بھارت پر مسلط کرنا چاہتی ہے اور مختلف ریاستوں کی تعلیمی نظام کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر ریاست کی اپنی منفرد تاریخ، زبان اور ثقافت ہے، جو بھارت کو ‘مختلف ریاستوں کے اتحاد’کا ملک بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جنوبی بھارت بالخصوص تمل ناڈ و کے عوام کی تاریخ، ثقافت اور روایات کو نظرانداز کررہی ہے جو کہ ایک سنگین زیادتی ہے۔انہوں نے تمام ریاستوں، انکی تاریخوں، زبانوں اور روایات کو یکساں عزت دینے پرزوردیا۔ راہل گاندھی نے آر ایس ایس پرزوردیاکہ وہ دستور، ریاستوں، ثقافتوں، روایات اور تاریخوں پر حملے سے باز رہے کیونکہ وہ اپنے ہندوتواعزائم کو حقیقت کا روپ نہیں دے سکتی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button