خودکشیاں
پونچھ :بھارتی فوج کے جے سی او کی خودکشی
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے سی او نے ضلع کے علاقے مینڈھر میں کنٹرول لائن کے قریب اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔جے سی او کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بھارتی فوج نے ابتدائی رپورٹ جے سی او کی موت کو خودکشی قراردیا ہے۔