خودکشیاں
سرینگر : بی جے پی لیڈر اورسابق ایم ایل اے نے خودکشی کرلی

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق ایم ایل اے فقیر محمد خان نے آج سرینگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فقیر محمد خان نے سرینگر کے علاقے تلسی باغ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ اس انتہائی اقدام کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔فقیر خان نے 2024 میں گریز حلقے سے اسمبلی انتخابات میںحصہ لیاتھا تاہم انہیں نیشنل کانفرنس کے لیڈر نذیر احمد خان نے شکست دیدی تھی۔







