وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر کا شہید افضل گورو کو خراج عقیدت
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محمد افضل گورو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل گورو جیسے شہداءکشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی میں اہم کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور ان کی میت ورثاکے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی۔
وزیر اعظم انوار الحق نے محمد افضل گورو کی 12ویں برسی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ افضل گورو کو سزائے موت کا فیصلہ قطعی طورپر ناانصافی پر مبنی تھاکیونکہ بھارتی سپریم کورٹ نے خود کہا کہ انہیں پھانسی کی سزا بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔KMS-10/M