آزاد کشمیر

بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی آواز عالمی ایوانوں تک پہنچائیں،بیرسٹر سلطان

WhatsApp Image 2024-01-01 at 7.04.29 PMاسلام آباد:
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم تمام کشمیری مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر کے ایوانوں، مختلف دارالحکومتوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن کے ایک وفد سے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی خدمات قابل قدرہیں بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ان کی ساری زندگی کا مشن و محور بیرون ممالک کشمیریوں کو منظم کر کے ریاست جموں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنا رہا ہے اور اس سلسلہ میں وہ ہر وقت بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اسی رابطے کا نتیجہ ہے کہ برطانیہ اوریورپ کے ایوانوں میں اور دنیا میں ہمارے دوست ارکان پارلیمنٹ اوردیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ برطانیہ میں پروفیشنل لوگوں، کونسلروں، کمیونٹی لیڈروں اور ان تمام تنظیموں کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے متحرک کریں جو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں،بیرون ممالک بسنے والے تمام کشمیری اپنے وطن کی آزادی کیلئے سفارتی محاذ پر موثر کردار ادا کریں۔ وفد میں کونسلر ماجد خان،چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ راجہ نجابت حسین اور کنول حیات شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button