بھارت
بھارت بدعنوانی کی عالمی درجہ بندی میں 96ویں نمبر پر ہے
نئی دہلی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت 2024کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس(سی پی آئی)میں 180ممالک میں سے 96ویں نمبرآگیاہے کیونکہ اس کا مجموعی اسکور ایک پوائنٹ گر کر 38ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انڈیکس جو ماہرین اور کاروباری افراد کے مطابق180ممالک اور خطوں میں سرکاری شعبے کی بدعنوانی کی درجہ بندی کرتا ہے ، صفر سے 100کا پیمانہ استعمال کرتا ہے، جہاں صفرانتہائی کرپٹ ہے اور 100بہت صاف ہے۔2024 میں بھارت کا مجموعی اسکور 38تھا جبکہ 2023میں یہ 39اور 2022میں 40تھا۔ 2023میں بھارت کا رینک 93تھا۔سب سے کم کرپٹ ملک ہونے کی فہرست میں ڈنمارک سرفہرست ہے، اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور ہیں۔