مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافی اعلیٰ فاضلی 3سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد رہا

جموں:
بھارت کے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی اور پی ایچ ڈی اسکالر اعلیٰ فاضلی کو تین سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کی ایک عدالت نے اعلیٰ فاضلی کی ضمانت منظور کی ہے جنہیں بھارتی پولیس نے 2011میں سرینگر کے ایک ڈیجیٹل نیوز آئوٹ لیٹ ”کشمیر والا”پر شائع ہونیوالے مضمون ”غلامی کی بیڑیاں ٹوٹ جائیں گی”پر گرفتار کیاگیاتھا۔ انہیں آرٹیکل شائع ہونے کے تقریب11برس بعد 17اپریل2022کو ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے گرفتار کرکے انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیاتھا۔ایڈیشنل سیشن جج جموں کی نے 8فروری کوکشمیری صحافی اعلیٰ فاضلی کی رہائی کا حکم دیاتھا۔ ان کے بھائی سمیع فاضلی نے تصدیق کی ہے کہ اعلیٰ فاضلی عدالتی حکم پر رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں ۔ اعلیٰ فاضلی کو دی کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کی اسی مقدمے میں رہائی کے 15ماہ سے بعد رہاکیاگیاہے ۔ فہد شاہ کو نومبر 2023میں ضمانت پررہاکیاگیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button