مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسلامی لٹریچر کے خلاف کریک ڈائون کی مذمت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچرخلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے شرمناک اقدامات کشمیریوں کی سوچ کوتبدیل کرنے اورانہیں اپنی جڑوں سے الگ کرنے میں ناکام رہیں گے ۔
دریں اثناء ڈی ایف پی کے ترجمان نے کشمیری ملازمین کو برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی طور پر کشمیریوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا۔ارشد اقبال نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی، انسانی اور مذہبی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ڈی ایف پی کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں مذہبی آزادی کی ابتر حالت کے بارے میں میر واعظ عمر فاروق کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے سب کچھ بتادیا ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے کہا کہ 2019میں دفعہ370اور 35Aکی منسوخی کے بھارتی حکومت کے متنازعہ فیصلے کے بعد علاقے میںمذہبی حقوق سمیت بنیادی آزادیوں کو سلب کر لیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button