مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس کاسم کارڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون
سرینگر: بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور اسلام آباد اضلاع میںسم کارڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے اور چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دونوں اضلاع میں ہندواڑہ، کوکرناگ اور بیج بہاڑہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔پولیس اہلکار سم کارڈز رکھنے والے افراد کی شناخت اور پتے کی تصدیق کے بہانے تاجروںکو خوف و ہراس کا نشانہ بنارہی ہے ۔قابض حکام نے خبردار کیاہے کہ اگر دکانداروںنے سم مالکان کی تفصیلات مقامی پولیس اسٹیشنوں میں جمع نہیں کرائیں توان کے کاروباری لائسنسوں کی منسوخی کے علاوہ انکے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع کی جائے گی ۔تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولیس اسٹیشنوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کا کاروبار بری طرح متاثرہو رہاہے۔انہوں نے قابض انتظامیہ کی اس پالیسی کو عوام دشمن قرار دیا۔








