آزاد کشمیریوم حق خودارادیت

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کے لئے آگے آئے :صدرآزاد جموں و کشمیر

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے جس کی ضمانت انہیںبین الاقوامی برادری نے دے رکھی ہے ، گزشتہ سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں یوم حق خودارادیت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری جموں و کشمیر کو ایک ناقابل تقسیم خطہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل میں مدد کے لیے آگے آئے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے مادر وطن کو بھارتی سامراج کے چنگل سے آزاد کرانے اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے کشمیریوں کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کے تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے سیاسی عزم اور ان کے جذبہ آزادی کو توڑنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے دیرینہ تنازعے کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے کا اعادہ کیا جو خطے میں بدامنی اور خونریزی کی بنیادی وجہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button