مقبوضہ جموں و کشمیر
اودھمپور اور ترال کے جنگلات میں زبردست آگ بھڑک اٹھی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اودھمپور اور ترال کے جنگلات میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اودھمپور کے گائوں ارلیان میں پیر کی سہ پہر آگ بھڑک اٹھی۔ اودھمپور فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کانسٹیبل تلک راج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی لوگ اور عملہ انتھک محنت کوشش کررہاہے ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔جنوبی کشمیر میں ترال کے علاقے پنگلش کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔