مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے، حریت کانفرنس

بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کا قتل عام ، گرفتاریاں روز کا معمول بن گئیں

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، جہاں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل،ظلم و تشدداور گرفتاریاںروز کا معمول بن گئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قتل و غارت، جبری گرفتاریاں، عام شہریوں کو ہراساں کرنا اورانکے حقوق سلب کرنا معمول بن چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہیں مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے تحت قتل عام اور انسانی حقو ق کی دیگرپامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔حریت ترجمان نے کشتواڑکے علاقے چترو میں ایک جعلی مقابلے کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button