متفرقات

کشمیری شخص 16فروری سے دہلی میں لا پتہ ہے


نئی دہلی:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والا 36سالہ شخص جو کام کے لیے دہلی گیا تھا، 16فروری سے لاپتہ ہے جس سے اس کے اہلخانہ پریشان ہیں۔
مرحوم غلام نبی شاہ کا بیٹا شبیر احمد شاہ نہر پورہ، سوپور کا رہائشی ہے جو 31جنوری 2025کو دہلی کے لیے روانہ ہوا۔اہلخانہ میں سے ایک نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے سے کاروبار کے لیے جوتے اور دیگر سامان خریدنے دہلی گیا تھا۔اس کے اہلخانہ نے جن میں اس کی بیوی ممتاز، اس کا بھائی اور اس کی بزرگ ماں شامل ہیں، آخری بار 16فروری کی صبح ان سے بات کی۔ممتاز کے مطابق شبیر نے اسے 16فروری کی صبح تقریبا ساڑھے گیارہ بجے اس وقت فون کیا جب وہ بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں تھیں۔ جب اس نے اس کی واپسی کے بارے میں پوچھا تو اس نے اسے یقین دلایا کہ وہ جلد واپس آجائے گا اور ضرورت پڑنے پر رقم بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔ کچھ ہی دیر بعد کال منقطع ہو گئی۔شبیر نے دہلی میں جو سامان خریدا تھا وہ 18اور 20فروری کو سوپور پہنچا، لیکن اہل خانہ کے مطابق وہ خود 16فروری سے لا پتہ ہے۔اس کے اہل خانہ کو اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جس سے اس کی حفاظت کے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ خدشہ ہے کہ اسے بھارت میں ہندوتوا غنڈوں نے اغوا کر لیا ہے۔اہل خانہ نے حکام سے شبیر کو تلاش کرنے اور اس کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button