متفرقات
کپواڑہ: سڑک حادثہ میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے میں اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک اور تین افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع میں لولاب بائی پاس روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں بارہمولہ کا رہائشی ایس پی او غلام محمد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔ایس پی او کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایس ایم ایس ایچ ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیاہے۔






