حادثاتمتفرقات

ہندواڑہ : مذہبی مجلس کے دوران گھر کا ہال منہدم ہونے سے دو درجن سے زائد خواتین زخمی

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک گھر کی دوسری منزل کا ہال منہدم ہونے کے باعث 2درجن سے زائد خواتین زخمی ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ آج دوپہر کے وقت ضلع کے علاقے پوہروپٹھ میں پیش آیا۔ 50 سے زائد خواتین گھر کی دوسری منزل پر موجود ہال میں ایک مذہبی مجلس میں شریک تھیں کہ کمرہ اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 24سے زائد خواتین خواتین زخمی ہوگئیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی خواتین کو پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) چوگل اور ایسوسی ایٹڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button