سرینگر :انجمن اوقاف ،نصرت الاسلام کاسبطین مسعودی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر، :انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر اور انجمن نصرت الاسلام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں تنظیموں نے سرینگر میں ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں انجمن اوقاف کے نائب صدر اور جامع مسجد کے امام ہائے سید احمد سعید نقشبندی، اوقاف کے جنرل سیکرٹری خواجہ الطاف احمد بٹ، انجمن نصرت الاسلام کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد قادری کے علاوہ دونوں تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر سبطین مسعودی بدھ کی رات طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم کی شاندار طبی خدمات اور پیشہ وارانہ مہارت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں میر واعظ، ان کے اہل خانہ اور مسعودی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی ااور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔