مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں اساتذہ کی تنظیم نے اپنے صدر کی معطلی کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی دی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں اساتذہ کی تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکام نے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر پرویز عبداللہ کی غیر قانونی معطلی کو منسوخ نہ کیا تو وہ پیر سے بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شعبہ مینجمنٹ سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر پرویز عبداللہ کو چند روز قبل شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کر دیا گیا تھا۔ اساتذہ کی ایسوسی ایشن کے اراکین نے ڈاکٹر عبداللہ کی معطلی کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں فیکلٹی کی حالیہ ترقیوں کی تحقیقات کے لیے ایسوسی ایشن کے ممکنہ اقدام کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان ترقیوں میںیو جی سی اور نرسنگ کونسل کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے کہاکہ تعلیم اور تحقیق میں صاف ستھرا ٹریک ریکارڈ رکھنے والے فیکلٹی صدر کو نشانہ بنانا عملے کو دھمکا نے اور یونیورسٹی میں بدعنوانی خاص طور پر نرسنگ فیکلٹی کو دی گئی حالیہ غیر قانونی ترقیوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے معطلی کو فوری طور پر منسوخ کرنے اور ترقیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button