مقبوضہ جموں و کشمیر

بہار: ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بتاتے ہوئے قتل کردیا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو تو ا غنڈوں نے کپڑے کے تاجر اطہر حسین کو راستے میں روک کر اسکا نام پوچھا ، اسکے مذہب کی جانچ کیلئے اسکی پتلو ن اتار دی اور بعد ازاں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اطہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا۔اسکی اہلیہ شبنم پروین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو اپنے شوہر کی دردناک موت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شبنم نے کہا کہ اطہر کو صرف اورصرف مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ مقتول کے اہلخانہ نے کہاکہ غنڈوں نے اطہرکو وحشیانہ طریقے سے ماراپیٹا ، اسکے ہاتھ توڑ دیے اور کان کاٹ دیے ۔ غمزدہ اہلخانہ نے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں کڑی سز ادینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button