مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:حرکت قلب بند ہونے سے بھارتی سی آر پی ایف اہلکار ہلاک
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ راج باغ سرینگر میں سی آر پی ایف کیB/117ویں بٹالین میں تعینات اہلکار جتندرا دیوی داس نے اچانک سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاںوہ بعد ازاں دم توڑ گیا۔ سی آر پی ایف اہلکار بھارتی ریاست مہاراشٹر کا رہائشی تھا۔