مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پربھارتی فورسز کے چھاپے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے آزادی پسندوں کے خلاف اپنے مسلسل کریک ڈائون کے دوران سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں امتیاز احمد پرے، ہرش کول، مطیب ظہور بٹ، باسط اشرف ملک، محمد رفیق شاہ اوردیگر کی رہائش گاہوں پرچھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔پولیس نے بتایاکہ یہ تلاشیاں بھارت کے خلاف کسی بھی سازشی سرگرمی کا پتہ لگانے اور اسے روکنے ، شواہد اکٹھے کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے لی گئیںتاکہ مختلف دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لیا جائے۔پولیس نے خبردار کیا کہ کوئی بھی فرد تشدد، امن عامہ میں خلل پیداکرنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتو اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button