مقبوضہ جموں و کشمیر
آزاد جموں وکشمیر میں مقبوضہ کشمیر سے زیادہ سہولیات موجود ہیں، رہنما نیشنل کانفرنس
جموں: نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن اسمبلی سیف اللہ میر نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں تعمیر و ترقی کے مودی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سہولیات مقبوضہ علاقے میں میں موجود سہولیات سے بہتر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیف اللہ میر نے مقبوضہ علاقے کی نام نہاد اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر واقع اس علاقے میں اس قدر سہولیات موجود نہیں ہیں جتنی دوسری جانب واقع آزاد جموںوکشمیرکے کیرن میں ہیں۔
سیف اللہ میر کے اس بیان پر بی جے پی کے رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیا سخت مشتعل ہوئے اور انہوںنے اسے اسمبلی کے ریکارڈ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔