بھارت
مدھیہ پردیش: نماز تراویح کے دوران میں مسجد کے قریب ہنگامہ آرائی میں 6افراد زخمی
نئی دلی:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نماز تراویح کے دوران ایک مسجد میں ہندوتوا گروپوں کی طرف سے بم پھینکنے کے واقعے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی املاک کو نذر آتش بھی کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا گروپوں کی طرف سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت کا جشن منانے کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوگئیں۔ ہندوتوا گروپوں کے زیر اہتمام ریلی شہر کی جامع مسجد کے قریب سے اس وقت گزری جب مسلمان نماز تراویح ادا کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکا نے مسجد میں بم پھینکے ، جس سے افراتفری پھیل گئی اور پتھرائوا کیاگیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ہندوتوا بلوائیوں نے ایک درجن گاڑیوں اور دکانوں کوبھی نذر آتش کر دیا۔