بھارت

منی پور جل رہا ہے ،بھارتی میڈیا اقلیتوں کی حالت زار کو نظر انداز کرکے پروپیگنڈے میں لگا ہوا ہے

نئی دہلی:  بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں خاندان مایوسی کا شکار ہیں اور بھارت کا میڈیا جان بوجھ کر اس بحران کو نظرانداز کررہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹی آر پی اور سیاسی بیانیے کی دوڑ میں لوگوں کو درپیش حقیقی مشکلات کو صرف نظرکیاجارہا ہے اور نیوز نیٹ ورکس پرسنسنی پھیلا ئی جارہی ہے۔ قتل عام، جلتے دیہات اور مدد کے لیے چیخنے والی خواتین کی طرف کسی کا دھیان نہیں جاتا اور بھارتی میڈیا اسے بالکل لاتعلق ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ منی پور بحران کوجان بوجھ اورسوچ سمجھ کر نظر انداز کیا جارہاہے۔ اس کے بجائے بھارتی میڈیا کے ادارے ٹی آر پی کی دوڑ میں مشہور شخصیات کی گپ شپ اور معمولی خبروں کو ترجیح دے رہے ہیںاور 50ہزاربے گھر لوگوں کی حالت زار اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو رپورٹ نہیں کیا جارہا۔ ریاست منی پور میں ڈھائے جانے والے مظالم کے سوا بھارت میں ہر چیز سرخیوں میںنشر اورشائع ہورہی ہے۔ ناقدین کہتے ہیں کہ موجودہ تشدد نے بھارت میں ذات پات اور سیاسی وابستگیوں کے حوالے سے پریشان کن حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ منی پور میں قبائلی خواتین کی برہنہ حالت میں سرعام پریڈ کرائی گئی جو کہ امن و امان کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ دلت لڑکیوں کو رات کی تاریکی میں زندہ جلا دیا گیا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ خبریںشاذ و نادر ہی چلاتا ہے ۔ چارہزارسے زیادہ لوٹی ہوئی سرکاری رائفلیں اب مسلح ہندوتوا انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ ناقدین منی پور میں پولیس، فوج اور حکومت کی موجودگی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔ کئی دہائیوں سے پسماندہ رہنے والی اقلیتوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔وہ مین سٹریم میڈیا کے کردار پر بھی سوال اٹھارہے ہیں جو جعلی بیانیہ بنانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے من گھڑت خبریں بنانے میں مصروف ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں بنگلور میں سڑک پر گائے کی موجودگی بریکنگ نیوز بنتی ہے، منی پور میں بہتے خون کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ اس نئے بھارت میں گائے کی زندگی انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہے اور مظلوموں کی خبروں کو صرف نظر انداز نہیں کیا جاتا بلکہ مٹا دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کاجنون اور دھوکہ دہی جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سچائی مودی کے بھارت میں سب سے زیادہ خطرناک چیز ہے ۔جمہوریت اور انصاف کا دعوی کرنے والے ملک بھارت میں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے لیکن ملک خاموش ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button