مقبوضہ جموں وکشمیر: بدھل پراسرار اموت کی ”سی بی آئی“ کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کے ارکان نے ضلع راجوری کے بدھل میں ہونے والی پراسرار اموات کی سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھل سے رکن اسمبلی جاوید اقبال چودھری نے پر اسرار اموت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ علاقے سے جمع کیے گئے نمونوں میں مختلف زہریلے مادے پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتیں ایک بڑی سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اموات کو کولگام اور کٹھوعہ کے واقعات سے الگ نہیں دیکھا جانا چاہئے، یہ امن کو خراب کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔جاوید اقبال نے معاملے کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے تحققات کا مطالبہ کیا۔
ایم ایل اے سورنکوٹ چودھری محمد اکرم نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کی۔ سی پی آئی ایم ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اموات کے پیچھے نادیدہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔