جموں

کٹھوعہ : مال بردار ریل پٹری سے اتر گئی

جموں:  بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک مال بردار ریل پٹری سے اتر گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ کٹھوعہ کے علاقے لکھن پور کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ریلوے ٹریک پر گرنے کے سبب پیش آیا۔ ریل جموں کے علاقے سے بھارتی ریاست پنجاب جا رہی تھی۔ واقعے سے ریلوںکی آمدورفت میں خلل پڑا۔ایک ریلوے افسر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ گر گیا اور سارا ملبہ پٹری پر آ گیا جس کے نتیجے میں ریل پٹری سے اتر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ملبہ ہٹانے اور متاثرہ روٹ پر ریلوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button